وانا میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف حتمی ایکشن کا فیصلہ

0
142

وانا: ضلعی ہیڈ کوارٹر وانا میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کل سے حتمی ایکشن لیا جائیگا، آئی جی ایف سی ساوتھ ہارون حمید چوہدری نے احمد زئی وزیر کے 120 رکنی وفد سے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہیڈ کوارٹر وانا میں 27 دسمبر کے بعد کالے شیشوں والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے جائینگے  گاڑی کو نہ روکنے پر فائرنگ کی جائیگی۔

آئی جی ایف سی نے واضع کردیا تھا کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف فورس کو بااختیار ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ بقول وزیر قوم کہ کالے شیشوں میں تخریب کار عناصر گھومتے ہیں اس لیے فورس کو ہدایت دی گئی ہیں کہ کالے شیشوں میں گھومنے والے گوڈ بیڈ اور ہر قسم عناصر کو مذاحمت کرنے پر فائر کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب 28 دسمبر کے بعد شدت پسند عناصر کے خلاف اسکاؤٹس فورس کی جانب سے نشاندہی پر ٹارگیٹڈ آپریشن کا آغاز کیا جائیگا، آپریشن کے دوران شدت پسند عناصر سمیت سپورٹرز کو بھی عبرت کا نشانہ بنائیگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں