ارشد شریف کی لاش پر تشدد کے 12 نشان ملے، ڈائریکٹر پمز کی تصدیق

0
24

اسلام آباد: پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر خالد مسعود ( پمز) نےاینکر و صحافی ارشد شریف کی لاش پر تشدد کے 12 نشان ملنے کی تصدیق کردی۔

تشدد کے نشانات کی تصاویر اسپتال ہی سے لیک ہوئیں اور یہ تصاویر پوسٹ مارٹم کے دوران کی گئیں۔ ارشد شریف پر ہولناک تشدد ہوا اور ان کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، ناخن نکلے ہوئے تھے۔

ڈاکٹر خالد مسعود نے بتایا کہ حتمی رائے فرانزک میڈیکل بورڈ کی دے گا۔ کینیا نے ہمیں پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں دی ممکن ہے وہاں ناخن نکالے گئے ہوں ہمارے پاس بلا ناخن لاش آئی تھی۔ مقتول کی والدہ میرے پاس آئیں نہ بیوہ آئیں اور وہ آئیں تو ہم کل رپورٹ دے دیں گے۔ میں 15 دن سے اسپتال میں ہوں رپورٹ کیوں نہیں دوں گا۔

جیو نیوز کے مطابق ارشد شریف کی رکی ہوئی گاڑی پر فائرنگ ہوئی اور گولیاں بہت قریب سے ماری گئیں موت سے پہلے تشدد بھی کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کو حادثے کی خبر دے کر لیک کرنا خرم وقار اور کینیا پولیس کی سازش تھی
وقار اور خرم ارشد شریف کو پہلے نہیں جانتے تھے۔ خرم اور وقار نے ہمارے سوالات کے جوابات دینے سے انکار کردیا کہتے ہیں وکیل بات کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں