کراچی: شہر کراچی کے خالد بن ولید روڈ سے نجی ٹی وی وینس کے سی ای او کو اغوا کرلیا گیا، مقدمے میں شہر کی دو کاروباری طاقتور شخصیات نامزد۔
وینس ٹی وی کے سی ای او فرحان اسرار کو منگل کی شب ڈسٹرکٹ ایسٹ فیروزآباد کی حدود سے اغواء کیا گیا جبکہ اغوا کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں عقیل کریم ڈھیڈی اور وہاب قدوائی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔