خان کی فسطائیت کا ایک اور شکار، بحثیت وزیر داخلہ پنجاب اپنی مسلح افواج کے خلاف کسی صورت اپنے ادارے کو استعمال نہیں کر سکتا، کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر

0
77

لاہور: عمران خان نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر سے زبردستی استعفی لے لیا۔ ہاشم ڈوگر کے لانگ مارچ کے لیے انتظامات کے حوالے سے عمران خان کی خواہشات پر تحفظات تھے جبکہ عمران خان کا اپنے مخالفین کے خلاف مقدمات بنانے اور گرفتار کرنے کا بھی دباؤ تھا قبل ایں سی ایس پی اور آئی جی پی بھی تحفظات ظاہر کرچکے ہیں۔

باوثوق زرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کے وزارت داخلہ پنجاب کے عہدے سے استعفے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ عمران خان کا اپنے فالورز کو پاک فوج اور حساس اداروں کے خلاف تیار کروانے کا ایجنڈا کرنل ہاشم ڈوگر تک پہنچا اور بحثیت وزیر داخلہ پنجاب وہ اپنی مسلح افواج کے خلاف کسی صورت اپنے ادارے کو استعمال نہیں کر سکتے، نہ ہی اس قسم کے کسی حکم کو سننا گوارا کر سکتے ہیں جس میں اپنے ماتحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کو پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں