وانا (بیور رپورٹ) ڈپٹی کمشنر خالد معراج کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اور ضلعی انتظامیہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے وانا میں چینی اور کھاد کی سمگلنگ کیخلاف متعدد بڑی گاڑی اور ڈالے تحویل میں لے لئے۔
ڈی سی ساوُتھ وزیرستان خالد معراج کی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل برمل کے مختلف علاقوں اور مقامات خمرانگ، ماسردینہ اور شکئی کے راستے سے غیرقانونی سمگلنگ کرنے والے 16 گاڑی چینی اور کھاد سے بھرے ہوئے کو حراست میں لیکر وانا ایف سی کیمپ میں انتظامیہ کے حوالے کئے۔ عوامی حلقوں نے مقامی پولیس اور انتظامیہ کو سمگلنگ کیخلاف کاروائی کرنے پر سرہایا ہے۔