خاتون کا شہری پر تشدد، مقدمہ درج

0
347

لاہور: ای ایم ای سوسائٹی میں خاتون کی جانب سے شہری پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ وڈیو میں خاتون جوتوں سے شہری کو الٹا لٹا کر تشدد کررہی ہے اور شہری کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

وقوعہ کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو بھی وڈیو میں دیکھا جا سکتا اور واقعہ سے قبل ستوکتلہ تھانے میں واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تشدد کرنے والی خاتون کا نام ایف آئی آر میں پروین بتایا گیا اور عائشہ نامی خاتون نے پروین کے دھمکیاں دینے  پر 28 مئی کو  مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں پروین نے تشدد کی یہ ویڈیو عائشہ کو دھمکانے کے لیے بھیجی تھی۔۔ پروین اور عائشہ کے درمیان رشتہ کروانے کی فیس کے لین دین کا معاملہ تھا۔  تشدد کا نشانہ بننے والا شہری کون ہے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں