کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر علی کبیر کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے علی کبیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز منگل شریف آباد میں واقع مسجد الصفا میں بعد نماز عصر ادا کردی گئی ہے جبکہ تدفین عیسی نگری کے قبرستان میں ہوئی۔
کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے چلے جانا بے شک ایک صدمہ عظیم ہے لیکن ہمیں اللّہ کی رضا میں راضی رہنا چاہیے، دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے سمیت کراچی کی تمام صحافی برادری علی کبیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ کے یو جے نے علی کبیر کی والدہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔