کراچی: سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کیلئے نوٹفیشکشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے یکم اگست تک رہیں گی۔
چھٹیوں کے دوران سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر اور حیدر آباد میں سول مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی جبکہ اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 9 سے دوپہر 1 بجے تک کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں کے دوران پرنسپل سیٹ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے دو بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے جس میں ایک بینچ جسٹس اقبال کلہوڑو جبکہ دوسرا جسٹس عمرسیال کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔