کراچی: دو ہفتے قبل کراچی سے اغوا ہونے والی ایک اور 15 سالہ بچی ثمر فاروق کو جمشید کوارٹر تھانے کی پولیس نے لاہور سے بازیاب کروا لیا۔
ثمر فاروق کے اغوا کی اطلاع ملنے پر جمشید کوارٹر پولیس نے بروقت ٹائم ضائع کیے بغیر ایف آئی آر درج کی اور ایس ایچ او جمشید کوارٹر، ایس آئی او اور اعلی پولیس افسران نے اغوا کے کیس کو ہر صورت حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس کے اعلی افسران نے ایک ٹیم لاہور روانہ کردی جس میں پولیس کے افسران اور جوانوں نے مسلسل دن رات محنت اور لاہور پولیس، ایف آئی اے، آئی بی، سی پی ایل سی اور سی آئی اے لاہور کے ساتھ ملکر لاہور غازی آباد سے بچی کو بازیاب کراتے ہوئے اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم موبائل سم استعمال کرنے کے بجائے انسٹاگرام پر چھوٹی عمر کی بچیوں کو محبت اور دوستی کا جھانسہ دے کر سونا اور پیسہ پٹورتا تھا۔ ملزم موبائل سم کرنے کے بجائے انسٹاگرام کا سہارا لیتا تھا تاکہ لوکیشن یا موبائل ٹریس نہ ہوسکے تاہم دو ہفتوں کی مسلسل محنت کے بعد ملزم کو پولیس اور انٹیلیجنس اداروں نے گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔