سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی فرنٹ ویمن فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے خلاف نیب انکوائری شروع

0
229

لاہور: آخرکار نیب بھی حرکت میں آگئی، بشری بی بی کی فرنٹ ویمن فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف نیب نے غیر قانونی اثاثوں پر انکوائری شروع کر دی۔ فرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔

فرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف ڈی جی نیب کو انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ ‏نیب نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح گوگی ( فرحت شہزادی ) کیخلاف آمدن سے زاہد اثاثہ جات کی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم ‏عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے اکاؤنٹس میں 847 ملین کی رقوم ڈالی اور پراسرار طور پر نکالی گئیں۔انکم ٹیکس ریٹرن میں 2018 سےان کے اثاثے غیر معمولی طور پر بڑھے۔ 9 بار امریکہ اور 6 بار متحدہ عرب امارات بھی گئیں۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم مزید تحقیقات کریں گے اور ‏فرخ خان نے ڈیڑھ سال میں صرف بنی گالہ میں تین ارب کی مالیت کے اثاثے بنائے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں