کوئٹہ: ہزارہ ٹاون واقعے میں ملوث حمام مالک (جواد) کو بھی گرفتار کردیاگیا ہے۔
کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن کے واقعہ میں شہید بلال خان نورزئی کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ زخمی نیاز محمد نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ ‘حمام مالک جواد کو 4 لاکھ روپے کی گاڑی فروخت کی تھی، جواد سے پیسے مانگے تو اس نے لڑکیوں کی ویڈیو بنانے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا اور ہجوم کے حوالے کیا’