عمران خان ممنوعہ فارن فنڈننگ کیس کے حوالے سے پریشان

0
136

کراچی: تحریک انصاف ممنوعہ فارن فنڈننگ کیس میں گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کراچی جلسے میں فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بہت پریشان دیکھائی دیے وہ کہتے ہے نا چور کی داڑھی میں تنکا۔

فارن فنڈنگ کیس ہے کیا؟
پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے نومبر 2014 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ ‏لینے کے معاملے پر درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی۔
درخواست گزار کا الزام تھا کہ تحریکِ انصاف کو بیرون ممالک سے بھاری رقوم فنڈنگ کی مد میں حاصل ہوئی۔ لیکن الیکشن کمیشن کو جو ریکارڈ فراہم کیا گیا وہ اُس رقم سے مطابقت نہیں رکھتا۔لہذٰا فنڈز میں خرد برد کی گئی ہے، 8 سال سے یہ کیسز ‏الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

عمران خان نے 70 مرتبہ التوا لیا اب یہ کیس اپنے منطقی انجام کی طرف گامزن ہے اور میڈیا کے زریعے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے جو مندرجات سامنے آ رہے ہیں اس کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے 65 بنک اکاؤنٹس میں سے صرف 12 بینک اکاؤنٹس کے بارے میں کمیشن کو
‏آگاہ کیا اور مبینہ طور پر 53 اکاؤنٹس چھپائے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے لائے گئے شواہد کے مطابق تحریک انصاف کو بھارت، اسرائیل، امریکہ سے بھاری عطیات موصول ہوئے۔ مگر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو غیر ملکی فنڈنگ ​​کے بارے میں اگاہ نہیں کیا۔

‏پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے لحاظ سے یہ قانون کا تقاضہ ہے کہ ہر پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ فنڈنگ ​​کے بارے میں معلومات شیئر کرے۔ یہ قانون بیرون ملک پاکستانی پارٹی کی فنڈنگ ​​پر سختی سے پابندی لگاتا ہے۔ جو ثبوت اب تک سامنے آئے تحریک انصاف کے لیے مہلک اثرات مرتب کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں