اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے کو عدالتی مارشل لاء قرار دے دیا۔
اپنے بیان انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایک عدالتی مارشل لاءنافذ کیا گیا، عدالتی فیصلے میں پارلیمانی برتری کو ختم کرتے ہوئے یہ تک لکھوایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کب اور کس وقت ہونا چاہیے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ امریکا کی جانب سے حکومت کو تبدیل کرنے کا معاملہ جس نے ڈپٹی اسپیکر کو رولنگ پر مجبور کیا اسے سرے سے نظر انداز کر دیا گیا لیکن یہ اختتام نہیں ہے۔