اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا جوابی خط ایوان صدر کو موصول ہوگیا۔ الیکشن کمیشن جوابی خط میں بتایا کہ حلقہ بندیاں انتخابات کے انعقاد کے لیے کلیدی ہیں۔ بارہا الیکشن کمیشن کے خطوط کے باوجود مردم شماری کی حتمی اشاعت بروقت نہ کی گئی اور حکومت کی اس تا خیر کو الیکشن کمیشن کے ذمے نہیں ڈالا جاسکتا۔ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے لیے 4 ماہ درکار ہیں۔ اکتوبر میں ہی الیکشن کا انعقاد ممکن ہے۔