پشاور میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ 30 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

0
183

پشاور: پشاور میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ ، 30 نمازی شہید ، متعددزخمی ہو گئے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دھماکہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقعہ کوچہ رسالدار کی مسجد میں اس وقت ہوا جب نمازِ جمعہ ادا کی جارہی تھی، جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید ہو گئے اور بیسیوں زخمی ہیں جنھیں اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیاہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین نے موقع پر پہنچنے والے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا ہے، معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے بھی تصدیق کی ہے کہ دھماکا نمازجمعہ کے دوران ہوا۔

بیرسٹر سیف کے مطابق اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی،ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اور کارروائی کی۔ کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے مسجد کے گیٹ پر سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر جلدی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کے سامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے، زخمیوں کی چیخ و پکار ہونے لگی، اس دوران دھماکہ کی آواز پر قریبی لوگ فوری امدادی سرگرمیوں کیلئے پہنچ گئے۔

ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے، امدادی کاموں میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے اور لوگ خون عطیات کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال بھی پہنچے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں