کراچی پولیس چیف کے احکامات سمن آباد پولیس نے ہوا میں اُڑا دیئے

0
44

کراچی: سربراہ کراچی پولیس کے احکامات پر ماتحت عملے سمن آباد آباد پولیس نے ہوا میں اُڑا دیئے۔ سمن آباد پولیس نے حصول انصاف کے لئے آنے والے سائلین کو ستانا شروع کر دیا۔

سمن آباد کے علاقے میں نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے نو عمر دس سالہ بچی کی ہلاکت پر قصور وار انتظامیہ کے خلاف سمن آباد پولیس مقدمے کے اندراج سے گریزاں۔

متاثرہ والدین کے مقدمہ اندراج کے لئے تھانے کے چکر لگانے پر مجبور کردیا اور پولیس کی روایتی ٹال مٹول جاری۔ نوعمر بچی کی ہلاکت پر والد نے آئی جی سندھ آن لائن شکایتی سیل پر بھی درخواست ارسال کر دی ہے۔

آئی جی سندھ آن لائن شکایتی سیل پر درخواست ارسال کئے جانے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ ہلاک ہونے والی بچی کے والدین سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن اور آئی جی سندھ کے حکم نامہ کو لے کر سمن آباد تھانے چکر لگانے پر مجبور کردیا۔ تھانے کے متعدد چکر لگانے کے باوجود تاحال متاثرہ والدین حصول انصاف سے محروم ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں