وزیر دفاع پرویز خٹک کی تقریر کے دوران صحافیوں اور تحریک انصاف کارکنوں کا شدید احتجاج، گو خٹک گو کے نعرے

0
161

ایبٹ آباد: تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں نے گو خٹک گو کے نعرے لگادیئے۔ جس پر پرویز خٹک نے ایبٹ آباد کی عوام کو بد اخلاق اور بدتمیز کہہ دیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی تقریر کے دوران صحافیوں اور کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔ صوبائی وزیر مشتاق یوسف زئی اور صوبائی اسپیکر صحافیوں کی منتیں کرتے رہے۔ پرویز خٹک کو تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑ گیا۔ اعظم سواتی اور دوسرے وفاقی وزیر دیکھتے رہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے الزامات پر مظاہرہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کیا اور گو خٹک گو کے نعرے لگائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں