لاک ڈائون، کراچی کا ساحل سمندر صاف ہوگیا

0
228

رپورٹ: مد ثرغفور

کراچی: لاک ڈائون کے پیش نظر پاکستان میں جہاں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنی میں آئی ہے وہی شہر کراچی کی ساحلی پٹی بھی صاف نظر آرہی ہے۔ ساحل سمندر صاف ہونے کی وجہ تین ماہ قبل لاک ڈائون  کی وجہ سے لگنے والی پاپندی ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے مختلف فیکٹری و انڈسٹری کا بند ہونا اور ساحل سمندر پر تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کا نہ آنا بھی ہے۔ ملک بھر سے ساحل پر لوگ گھومنے پھرنے آتے تھے اور تفریح کے دوران صفائی و ستھرائی رکھنے کے بجائے کھانے پینے کی اشیاء کھاکر تھیلیاں یا کاغذ وہی پھینک دیا کرتے تھے جس سے ساحل سمندر میں گندگی کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتی تھی۔

شہر کراچی میں قائم مختلف فیکڑیوں اور انڈسٹریل زون کی بندش نے بھی ساحل سمندر کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس سے نکلنے والا آلودہ، گندا اور کیمیکل والا پانی غریق سمندر ہوتا تھا۔

کراچی کی فیکٹریوں اور مختلف انڈسٹریل زون سے نکلنے والا کیمیکل ملا پانی سمندر میں شامل ہوکر سمندری آلودگی میں اضافے کا باعث ہے۔ فیکڑیوں سے نکنلے والا پانی جہاں ساحل سمندر میں تفریح کرنے والوں کیلئے خطرناک تھا وہی یہ سمندری نباتات کیلئے بھی انتہائی مہلک، خطرناک تھا اور زیر سمندر مختلف نباتات اس سے زیادہ متاثر ہورہی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں