ترنول میں فائرنگ کا واقعہ، شہید پولیس اہلکاروں کی نمازے جنازہ ادا کردی گئی۔

0
95

اسلام آباد: تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کا نمازے جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں ،ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور پولیس کے دیگر سینئر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید ہیڈکانسٹیل کے جسدے خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔

نمازہ جنازہ کے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہید اے ایس آئی اور ہیڈکانسٹیل کے قتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور اسلام آباد پولیس کا ہر آفیسر و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہانے کو ہر دمہ تیار ہے۔ پولیس کے افسران و جوان پہلے بھی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے  قربانی دیتے رہے ہیں اور ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں