بیجنگ(شِنہوا): چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کو بیجنگ میں شروع ہونے والی چوتھی عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس کو مبارکباددی ہے۔ ’’کوویڈ-19 کے اثرات کے تحت میڈیا کی ترقی کی حکمت عملی‘‘ کے عنوان سے اس کانفرنس کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی کررہی ہے۔
اپنے خط میں شی نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک صدی میں ہونے والی عالمی تبدیلیوں اور غیر معمولی وبا کے ایک دوسرے سے جڑے اثرات کی زد میں ہے اور بین الاقوامی منظر نامہ گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ شی نے کہا کہ میڈیا پر ہمارے وقت کے اہم مسائل اور ان کے درست حل تلاش کرنے اور دنیا بھر میں وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی اہم سماجی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سربراہ کانفرنس کے شرکاء تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے اور کانفرنس کے موضوع پر اتفاق رائے حاصل کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو آسان بنانے میں مدد کریں گے، جس سے انسانیت کی مشترکہ اقدار اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں سرکردہ کردار ادا کرے گا۔