تیجوری ہائٹس انہدام کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

0
44

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تیجوری ہائٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے لکھا کہ چار ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اور ملبہ اٹھایا جائے۔ چار ہفتوں کا وقت 29 اکتوبر سے شروع ہوگا اور انہدام سے قبل تیجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اور سامان نکال لے۔

بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں اور کمشنر کراچی بکنگ فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں۔ انونٹری میں بکنگ کروانے والوں کے مکمل پتے، حسابات درج کیے جائیں۔ انونٹری مکمل کرکے کمشنر کراچی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔

تیجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائے اور عمل درآمد نہ کرنے پر تیجوری ہائٹس انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں