مالاکنڈ میں مقامی صحافی قتل

0
279

مالاکنڈ: مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی محمدذادہ اگرہ کو قتل کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان نے صحافی محمدذادہ کو پیر کی شام گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول صحافی کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے درگئی ہسپتال منتقل کیا ہے۔

خیال رہے کہ مقتول محمد زادہ آگرہ نے ملاکنڈ میں ڈرگز مافیا، مقامی انتظامیہ کی کرپشن اور لاقانونیت کے خلاف آواز اٹھاتے رہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں مقامی پولیس اور انتظامیہ پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں