خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

0
142

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ دے دیا۔ اب خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا اور خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو ان کی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ دیکھنا ہوگا خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعویٰ نہ کریں تو کیا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق دعویٰ مسترد کر دیا۔ عیسیٰ خان نے 1935 میں اپنی جائیداد بیٹے عبدالرحمان کو منتقل کر دی تھی۔ عیسیٰ خان نے اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا اور دونوں بہنوں نے اپنی زندگی میں وراثت نامہ کو چیلنج نہیں کیا تھا۔ دونوں خواتین کے بچوں نے 2004 میں نانا کی وراثت میں حق دعوی دائر کیا تھا۔
 
سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا جسے ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیدیا جبکہ۔سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں