سماء ٹی وی علیم خان نے خرید لیا، بیوی کے نام منتقل

0
443

کراچی: تحریک انصاف نے اے آر وائی اور دیگر چینلز کے بعد سماء ٹی وی بھی خرید لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر علیم خان نے سماء ٹی وی خرید لیا اور بیوی کے نام منتقل کردیا ہے۔

پیمرا اتھارٹی نے سماء کے 100 فیصد شیئرز اور مینیجمنٹ کی تبدیلی منظور کرلی۔ سماء کے زرائع کا کہنا ہے کہ شاید اب سماء ٹی وی کا ہیڈ آفس کراچی سے لاہور شفٹ ہو جائے۔

اسلام آباد کے قابل اعتماد زرائع کے کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے استعفی دینے کے بعد مکمل پلاننگ کے تحت سماء ٹی وی کو خریدا ہے اور وہ مستقبل قریب میں تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیں گے۔

 ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے پر اگر وزیر اعظم عمران خان نیب کو علیم خان کے خلاف استعمال کرتے ہیں تو پھر سماء کے زریعے نیب کو قابو کیا جائے گا اور عمران خان کو سبق سکھایا جاسکے۔ عمران خان کی حکومت میں ہونے والی مالی کرپشن اور کرتوتوں کو سماء پر دکھاکر اپنے آپ کو محفوظ کیا جائے گا تاکہ عمران خان یا بزدار دوبارہ نیب کو استعمال نہ کرسکیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں