کراچی: پاکستان اسٹیل ملز میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار امیر خُسرو بختیار اور سیکریٹری صنعت و پیداوار کی اسٹیل ملز آمد پر جبری برطرف ملازمین نے ہتوڑے کے مقام پر اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف پُر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پُر امن احتجاج کا اعلان آل ائیمپلائیز ایکشن کمیٹی نے کرر رکھا تھا۔
وفاقی وزیر صنعت و پیدوار خسرو بختیار کی آمد پر جبری برطرف ملازمین کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج کی صورت شدید رد عمل کا امکان تھا اور سرکاری بابو سیکریٹری صنعت و پیداوار کا گہرائو کرنا تھا جسے آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے حکمت و تدبر سے پُر امن احتجاج میں تبدیل کردیا اور رہنمائوں نے چند ملازمین کے ہمراہ اسٹیل ملز کے اندر ہتوڑے کے مقام پر پُر امن احتجاج ریکارڈ کروایا۔