میھڑ: موٹروے پولیس میھڑ کے افسران اپنے روز مرہ کے معمولات کے مطابق بسوں کی اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ ایک بس کی چیکنگ کے دوران موٹروے پولیس کے افسر انسپکٹر حق نواز اور سب انسپکٹر منیر سیال کو بس میں بیٹھے ایک مسافر پر شبہ ہوا کہ مذکورہ شخص کچھ دن پہلے میہڑ شہر میں ہونے والی نقب زنی کی واردات کرنے والے شخص سے مشابہت رکھتا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر ریاض احمد موقع پر پہنچے۔ موٹروے پولیس نے میہڑ پولیس اور وہ جس شخص کی دکا ن میں نقب زنی کی گئی تھی سے رابطہ کیا اور انھیں مذکورہ شخص کی شناخت کے لئے چیکنگ پوائنٹ پر بلوایا۔
دکان کے مالک محمد عمران پاھی اور میہڑ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مذکورہ شخص کی شناخت کی۔ بعد از شناخت موٹروے پولیس میہڑ نے مذکورہ شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لیے میہڑ پولیس کے حوالے کیا۔
تفتیش کے دوران مذکورہ شخص نے نقب زنی کی کئ اور وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ اعتراف جرم کے بعد مذکورہ شخص کے خلاف میہڑ تھانے میں دکان کے مالک کی جانب سے ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔
موٹر وے پولیس کی اس قسم کی کارروائی کو دکان کے مالک اور سول سوسائٹی نے بہت سارا سراہا۔