پاک فضائیہ میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

0
75

اسلام آباد: پاک فضائیہ میں آج یومِ آزادی قوم کے شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جن میں ملکی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر انسپکٹر جنرل پاکستان ایئر فورس نے پرچم کشائی کی جس کے بعد تقریب میں موجود تمام عملے نے پوری قوم کے ساتھ ہم آواز ہو کر قومی ترانہ گایا۔ بعدازاں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے یومِ آزادی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ تقریب کا انعقاد کووڈ۔19 ایس او پیز کے مطابق کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے افسران، ایئر مین اور سویلینز نے شرکت کی۔ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر پاک فضائیہ کی ریجینل ائیر کمانڈز، تمام بیسز اور تنصیبات پر بھی تقاریب منعقد کی گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں