کراچی: شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بہت اہم ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا اور ٹی ٹونٹی میں آرام کیا، پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ اس سیریز کے لئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔ ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے اور یاسر شاہ اور حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کا کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گیانا میں بارش کے باوجود دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھرپور تیاری کی پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا موقع ملا
پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں۔ تینوں طرز کی کرکٹ میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا اور بارباڈوس اور جمیکا دونوں خوبصورت مقام ہیں، مگر ببل لائف آسان نہیں۔
کوشش کرتے ہیں کہ جو وقت بھی ملے بحیثیت ٹیم اسے انجوائے کریں۔