راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پر پیغام میں کہا کہ متنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کئے بغیر امن ممکن نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی جبر جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستور جاری ہے۔