کل سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈائون رہے گا، وزیر اعلی سندھ

0
173

کراچی: وزیر اعلی سندھ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کل سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈائون رہے گا۔ ہماری کورونا وائرس ٹاسک فورس نے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ کورونا کھلی جگہ میں کم اور بند جگہ زیادہ پھیلتا ہے۔ پہلی لہر میں کم مریض سامنے آئے دوسری اور تیسری لہر میں کورونا کے زیادہ کیسسز سامنے آئے ہیں۔

واضع ہو گیا کہ پچھلے سال بروقت فیصلے نہ کرتے تو آج زیادہ نقصان ہوتا۔ حالیہ کیسسز میں 100 فیصد ڈیلٹا ویرینٹ کے نکلے ہیں۔ ڈیلٹا ویرینٹ ایک سے 5 افراد تک پھیلتا ہے۔ سخت اقدامات نہ کئے تو میڈیکل سہولتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ جزوی لاک ڈاون کو کامیاب کرنے میں ہماری مدد کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں