کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں اور وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کوئی غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلے۔ مجھے پتا چلا ہے کہ ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں، ان کو فوری بند کریں، میں دوبارہ جمعہ کے دن کورونا صورتحال کا جائزہ لونگا۔ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات لینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ بے کمیٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے ان کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی اور کوویڈ صورتحال پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔