تاشقند: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی روابط کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان، ازبکستان اور افغانستان کے صدور کے علاوہ 20 ممالک کے وزراءخارجہ اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کا بنیادی موضوع علاقائی روابط کو مضبوط بنانا ہے اور کانفرنس میں شاہراہ ریشم کی بحالی پر غور ہوا۔ ماضی میں شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں انجام دی جاتی تھیں، یہ سڑک جنوبی ایشیاءسے براستہ کابل اور تاشقند تک جاتی ہے۔ سلک روڈ کی بحالی سے جنوبی ایشیائ، وسطی ایشیاءاور یورپ کو آپس میں منسلک کرنے سے ایک بڑا تجارتی نیٹ ورک قائم ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر کا وژن ہے کہ ہمیں روڈ نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ ٹرین نیٹ ورک پر بھی کام کرنا چاہئے۔