کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز شریک تھے۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سال 2019 سے اب تک فوتی کوٹا پر 6213 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں مختلف محکموں کے 367 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ صحت میں 66، زراعت میں 9، اوقاف میں 9 ملازمتوں کی منظوری دی گئی گئی
اسکول ایجوکیشن میں 162، کالیج ایجوکیشن میں 66، بلدیات میں 46 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ پاپولیشن میں 9، ورکس سروسز میں 3 محکمہ قانون میں بھی 3 ملازمتوں کی منظوری دی گئی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جو پہلے کیس منظور کئے ہیں ہیں ان کی تنخواہیں جاری کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی متعلق رپورٹ طلب کرلی۔