اسپیکر سندھ اسمبلی سندھ حکومت کے دباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں، حلیم عادل شیخ

0
41

کراچی: سندھ اسمبلی کا واقعہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 8 اراکین پر موجودہ سیشن تک پابندی لگادی گئی۔ اراکین میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار، سعید احمد، رابستان خان، ارسلان تاج، محمد علی عزیز، عدیل احمد، شاہنواز جدون، راجہ اظہر شامل ہیں۔

واقعہ کے پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کا اراکین کو سیشن سے معطل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سندھ حکومت کے دباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں اور اسپیکر سندھ اسمبلی کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اگر پارلیمانی روایت کا قتل نہ کرتے تو میمبران احتجاج نہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا، متحدہ مجلس عمل کے سید عبدالرشید کو تقریر سے روکا گیا۔ یہ اصل جرم تھا جس میں جمہوری روایت کا قتل کیا گیا اور سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی کو اپنے گھر کی لونڈی بنادی ہے۔ سنسھ اسمبلی میں اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر سویلین ڈکٹرشپ قائم کردی گئی ہے۔ ہم غیرآئینی اور سفارشی نادر شاہی فرمان نہیں مانیں گے۔ سندھ حکومت کے دباؤ میں آکر اسپیکر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف مزید بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں