کراچی: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے سندھ میں گیس کے بحران پر کہا ہے کہ ملکی گیس کی 65-70 فیصد پیداوار کے باوجود بھی سندھ اس سے محروم ہے۔ آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق گیس پیداور والے صوبے کو پاکستان کے دوسرے حصوں پر فوقیت حاصل ہوگی، آئین کے مطابق گیس پیدا کرنے والے صوبے میں گیس کی فراہمی سب سے پہلے یقینی بنائی جائے گی۔
سندھ میں گیس فراہمی بند کر کے آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور ٹیکسٹائل کی مجموئی ایکسپورٹ میں کراچی کی ٹیکسٹائل کا 52 فیصد حصہ ہے۔ گیس کا بحران نہ صرف ملازمتوں کو بلکہ محصولات کو بھی متاثر کرے گا۔ پیپلز پارٹی گیس بندش کو مسترد کرتی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو فوری طور پر سندھ میں گیس کی فراہمی کو بحال کرے۔