اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے۔ ایک دن میں مزید 2 ہزار275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 105 ہوگئی ہے اور ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 537 ہے۔ سب سے زیادہ فعال کیسز سندھ میں 16 ہزار 241 ہے اور پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 667 اور خیبرپختونخوا میں تین ہزار 469 ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 4 ہزار 960 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 35 ہزار 73 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ایک روز میں کرونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ 28اموات ہوئی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے 11 اموات اور سندھ میں 8، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں ایک ایک مریض انتقال کر گئے ہیں۔ کورونا سے جان بحق58 میں سے 31 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔ کورونا کے 2ہزار 691 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔50 افراد کی اموات اسپتالوں اور 8 کی گھروں میں ہوئیں ہیں۔
پاکستان بھر میں 307 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور سب سے زیادہ اسلام آباد میں 41 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں جبکہ ملتان میں 38 فیصد اور لاہور میں 34 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔