اے آر وائی نیوز، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سمیت 6 افراد کا استعفی

0
60

کراچی: باوثوق زرائع کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک سائیڈ ایریا ہیڈ آفس سے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ پورا خالی، ایچ آر ہیڈ محسن شفیع، ملک گھانچی سمیت 6 افراد نے استعفی دے دیا، اے آر وائی نیٹ ورک ہیڈ آفس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کے پاس ملازمین رکھنے اور نکلنے سمیت دیگر معاملات کے اختیارات نہیں تھے جبکہ کافی عرصے سے تمام اختیارات حاجی رؤف کے بیٹے محبوب رؤف اور ان کے خاص دوست جی ایم اے آر وائی نیٹ ورک بنایا گیا، رمن راجپوت کے پاس ہیں۔ جنہیں محبوب رؤف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

کچھ عرصہ قبل اے آر وائی نیٹ ورک سائٹ ایریا ہیڈ آفس کہ تمام ڈیپارٹمنٹ جی ایم رمن راجپوت کہ زیر نگرانی کردیے گئے تھے، اور ساتھ ہی سینیئر وائس پریزیڈنٹ عماد یوسف اے آر وائی نیوز، سینیئر وائس پریزیڈنٹ اے آر وائی ڈیجیٹل عبید خان، سینیئر پریزیڈنٹ اے آر وائی نیوز پروگرامنگ فواد خان کے پاس بھی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے زیادہ اختیارات ہیں۔

زرائع کے مطابق 12 سال سے اے آر وائی نیٹ ورک کے جی ایم رمن راجپوت نے کئی ملازمین گیٹ سے باہر نکال کر ایچ آر سے ٹرمینیشن لیٹر دلوایا، اس حوالے سے اے آر وائی نیٹورک ہیڈ آفس کے ملازمین میں بہت تشویش پائی جاتی ہے پر جس پر اے آر وائی کے مالک محبوب رؤف کا ہاتھ ہو اسے کوئی کچھ کہہ سکتا ہے اور الٹا تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ جی ایم اے آر وائی نیٹ ورک رمن راجپوت کی آؤ بھگت میں لگے رہتے ہیں جس پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے تنگ آکر ہیڈ سمیت ریزائن کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ وہی رمن راجپوت ہے جنہوں نے حاجی رؤف کے بیٹے محبوب رؤف کے کیشن کیری میں بطور جی ایم کام کیا اور کیش اینڈ کیری جیسا کاروبار تباہ کر دیا تھا اور اب جی ایم اے آر وائی بن کر اے آر وائی اور اے آر وائی لاگونا کے معاملات دیکھ رہے ہیں، کسی کی نوکری لگوانی ہو یا فائر کرنا ہو، کسی کے پیسے بڑھوانے ہوں یا بجٹ کے معاملات ہوں یا دیگر کام سب رمن راجپوت کے حکم سے ایچ آر کرتا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں