سعودی اور لکسمبرگ کے وزرائے خارجہ کا غزہ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

0
16

ریاض: سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے لکسمبرگ کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور جین ایسلبورن سے فون پر غزہ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

سعودی میڈیا نے کہا کہ سعودی وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی حالیہ قرارداد کے لیے لکسمبرگ کی حمایت کی تعریف کی جس میں غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا گیا۔

دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فوری جنگ بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کرے جو شہریوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے۔انہوں نے غزہ کے گہرے ہوتے ہوئے بحران کو کم کرنے کے لیے امداد کی ترسیل کو آسان بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں