انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ کا ملیر جیل کا اچانک دورہ

0
4

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ کا ملیر جیل کا اچانک دورہ، آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا،

ترجمان ڈسٹرکٹ جیل اصلاحی مرکز، ملیر غلام فاروق چانڈیو کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ، جناب فدا حسین مستوئی نے گزشتہ روز ملیر جیل کا اچانک دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کراچی ریجن جناب محمد اسلم بھی موجود تھے، جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر جناب شہاب الدین صدیقی صاحب نے ان کا استقبال کیا اور دورہ کروایا، آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کی کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اس کے علاوہ انہوں نے جیل ہسپتال کا معائنہ کیا، جہاں پر قیدیوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کو چیک کیا، آئی جی جیل خانہ جات نے مختلف بیرکس کا بھی دورہ کیا اور وہاں قیدیوں کے رہائشی حالات کا بغور جائزہ لیا، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ نے موک مشق کی نگرانی کی جس میں رینجرز اہلکار، ایف سی اہلکار اور جیل افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پودا لگا کر جیل میں پودا کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیلوں میں سرسبز ماحول قیدیوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ نے اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر جناب شہاب الدین صدیقی کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی انتظامی کاوشوں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود، جیلوں میں معیاری سہولیات، نظم و ضبط کی بہتری اور سرسبز ماحول کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں