کراچی: سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کی مدد سے روشن گروپ نے منگل کے روز جدہ کے شمال میں مکمل طور پر مخلوط استعمال کے حامل منصوبے ‘مرافی’ کا اعلان کیا ہے۔اس کے مرکز میں ایک انسانی ساختہ نہر کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد کو رہائشی سہولتیں مہیّا کی جائے گی۔
اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شہر میں پانی کا ایک نیا ذریعہ مہیّا کرے گا اور سعودی عرب میں کھودی جانے والی یہ پہلی نہر ہوگی۔ یہ نہر 11 کلومیٹر طویل اور 100 میٹر چوڑی ہوگی۔ یہ اوبھور جھیل سے مربوط ہوگی اور جدہ کے متعدد منفرد علاقوں میں گھری ہوئی ہوگی۔