کراچی: پاکستان اسٹیل میں اُلٹی گنگا بہنے لگی، دوست سے رینٹ پر حاصل کی گئی گاڑی ٹائگر فورس گارڈ نے ایکسیڈنٹ کے زریعے تباہ کی جبکہ ملبہ اسٹیل ملز سیکورٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین پر ڈال کر نوکری سے نکال دیا۔
پاکستان اسٹیل میں غیر قانونی تعینات آفسر نے اپنے دوست کے رینٹ اے کار کے کاروبار کو نوازنے کیلئے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ میں رینٹ پر پرائیویٹ گاڑی نمبر KT-5972 حاصل کی جس کا وزیر اعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کے گارڈ نے 23 جولائی کو ایکسیڈنٹ کردیا تھا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ کردی۔ تاہم گاڑی ایکسیڈنٹ کیس میں اسی افسر نے ٹائگر فورس کے گارڈ کو محفوظ کرتے ہوئے اسٹیل ملز کے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 5 سیکورٹی گارڈز کو قربانی کا بکرا بنا کر نوکری سے نکال دیا۔
یاد رہے اسٹیل ملز میں غیر قانونی کرتا دھرتا آفیسر کے دوست سے دو گاڑیاں ماہانہ ایک لاکھ چالیس ہزار کرایہ پر حاصل کی گئیں ہیں جس میں سے ایک گاڑی کو ٹائیگر فورس کے سیکورٹی گارڈ نے گزشتہ ماہ ایکسیڈنٹ کرکے مکمل طور پر تباہ کردیا۔