بلاول بھٹو کی میر شکیل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

0
40

کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جیو اور جنگ گروپ کے بے جرم و سزا قید ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی رہائش گاہ آمد۔

بلاول بھٹو زرداری نے میرخلیل الرحمان مرحوم کی صاحبزادی کے انتقال پر میر شکیل الرحمان کی والدہ سے تعزیت کی اور میر خلیل الرحمان مرحوم کے صاحبزادے میر جاوید الرحمان کے انتقال پر بھی میرشکیل الرحمان کی والدہ سے تعزیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا میرشکیل الرحمان کے صاحبزادے میر ابراہیم الرحمان سے بھی مرحومین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور میرخلیل الرحمان کی صاحبزادی اور میر جاوید الرحمان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ کے خاندان پر اس کڑے وقت میں صبر اور مزید ہمت و حوصلے کے لئے بھی دعاگو ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں