دنیا کے سب سے بڑے طویل کارگو شپ کی کراچی آمد

0
66

کراچی: دنیا کے سب سے بڑے طویل کنٹینر جہاز ایم ایس سی اینا کی کراچی بندرگاہ آمد، دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز ایم ایس سی اینا کے پاکستان کی بندرگاہ پر لنگز انداز ہونے کا جشن کراچی پورٹ پر منایا گیا، 400 میٹر لمبا جہاز ایم ایس سی اینا کراچی بندرگاہ کے نجی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔

بندرگاہ پر آمد پر کے پی ٹی جنرل منیجر آپریشنز ریئر ایڈمرل رضوان احمد کی سربراہی میں جہاز کی برتھنگ ٹرمینل پر کرائی گئی، جہاز 19 ہزار 638 کنٹینرز لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔ ضابطے کی کاروائی کے بعد جہاز سے کنٹینرز اتارنے کی عمل شروع ہو جائے گا اور معروف یورپی کمپنی مرسک نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے۔

کارگو جہاز ایم ایس سی اینا کی آمد پر کراچی بندرگاہ کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمنل پر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر براۓ بحری امور قیصر احمد شیخ نے ملکی معیشت کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مرسک کراچی پورٹ پر انفراسٹرکچر شپنگ اور لاجسٹک سمیت شپ بریکنگ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے کراچی پورٹ کا پوٹینشل دیکھ کر بڑی کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں۔

گورنر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان میں اتنا بڑا جہاز آنا پاکستان کی بلیو اکنامی کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔ پاکستان آنے والے دنوں میں معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور بڑے بحری جہازوں کی موثر طریقے سے ہینڈلنگ سے بحری جہازوں کی آمد سے شپنگ کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں