موجودہ حکومت جنوبی وزیرستان کے امن وامان میں مکمل طورپر ناکام ہے، عوامی نشنل پارٹی جنوبی وزیرستان

0
30

وانا: عوامی نشنل پارٹی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر وانا نے حالیہ مخدوش اور غیر یقینی صورت حال بشمول سب ڈویژن وانا کے دیگر محرومیوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں ضلعی صدر ایاز وزیر، جنرل سیکرٹری عابد وزیر کی سربراہی میں سب تحصیلوں کے صدور نے شرکت کی۔
صدر ایاز وزیر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جان چکی ہے کہ موجودہ حکومت جنوبی وزیرستان کے امن وامان میں مکمل طورپر ناکام ہے، چوری، ڈاکہ زنی ودیگر جرائم میں بدستور اضافہ ہورہا ہے، لوٹ مار کی بازار گرم ہے حکومت امن بحالی کے بجائے بدامنی پھلنے میں خوش ہوتے ہیں کیونکہ حالیہ غیریقینی صورت حال سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ضلع لوئر وزیرستان کے امن کسی دوسرے نامعلوم افراد کے ہاتھوں میں دیتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کو ہرگز منظور نہیں ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں کیونکہ عوام مذید بدامنی کے متحمل نہیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ علاقہ مکین مہنگائی اور بے روزگاری سے بدحال ہوچکے ہیں حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
ایاز وزیر کے مطابق ضلع لوئر جنوبی وزیرستان میں صحت، ایجوکیشن، زراعت اور محکمہ جنگلات خیبر پختون خوا کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں ناگفتہ بہہ صورت حال سے دوچار ہے۔ مضافاتی علاقوں میں سرکاری اسکولز اور صحت کے مراکز بھوت بنگلے کی شکل اختیار کرچکے ہیں زیادہ تر املاک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ حکومت سے فوری بحالی چاہتے ہیں۔ انھوں نے مذید کہاکہ محکمہ زراعت اور جنگلات کو ملک کے دیگر اضلاع کیطرح سہولیات مہیا کریں جس سے غریب کسان اور باغبان مستفید ہوجائیں۔
ایاز وزیر نے کہاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنے ہوئے وانا ایگری پارک عرصہ دراز سے غیرفعال ہے، آباد کاری کے حوالے سے ٹوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، آخر میں انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی پر پابندی عائد کی جائے اور وانا گومل زام ڈیم سے فوری طورپر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ورنہ عوامی نشنل پارٹی بھرپور مذمت پر مجبور ہوجائے گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں