وانا (شھزادین) ایم پی اے نصیر اللہ وزیر کی کوششوں سے وانا میں 51 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی منظوری علاقہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی وانا میں تعلیم صحت کے میدان میں عملی اقدامات کے بعد 51 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ تاریخی کارنامہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار سرکردہ سماجی کارکن سبیل خان وزیر وانا ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین خاتم خان اور نیاز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا کہ چیئرمین ڈیڈک کمیٹی و ایم پی اے نصیر اللہ وزیر نے انتخابات سے قبل قوم سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنا کر قلیل مدت میں وانا میں سابقہ منتخب نمائندوں کا ریکارڈ توڑ کر تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے بڑے منصوبوں کی منظوری سے عوام کے دیرینہ مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے نصیر اللہ وزیر نے بجلی سے محروم دیہاتوں کے لئے بجلی کی مد میں کروڑوں روپے کی منظوری کے بعد دور دراز دیہاتوں کو بازار سے ملانے کے علاوہ لنکس روڈز کی منظوری سے کسانوں کو سیب آلو بخارہ خوبانی وغیرہ فروٹس اور سبزیوں کی منڈیوں تک رسائی میں مددگار ثابت ہون گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ایم پی اے نے تین سال کی قلیل مدت میں علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام سر انجام دیکر مستقبل میں سیاسی نمائندوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔