پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے اپنی دوست سے شادی کرلی

0
91

کراچی: نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے طلاق کے بعد اپنی دیرینہ دوست دوست اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی۔ شہروز سبزواری معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ شہروز سبزواری اور صدف کنول نے گھر والوں کی موجودگی میں کراچی میں سادگی سے نکاح کیا۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے اس سے قبل سال 2012 میں سائرہ یوسف سے شادی کی تھی۔ دونوں کی یہ شادی رواں برس ہی تنازعات کے بعد طلاق پر اختتام پذیر ہوئی۔

واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں گردش کرنے کے بعد شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری ان دونوں کے درمیان تلخی کو آپسی معاملہ قرار دے کر طلاق کی خبروں کی تردید کرتے رہے۔ تاہم اس کے کچھ عرصے بعد ہی سائرہ نے انسٹاگرام پر یہ پیغام دیا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ اس طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی تھیں کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کی وجہ صدف کنول ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں