ترک اور آذربائیجان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

0
37

کراچی: ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی اور آزربائیجان کے شہری اپریل سے دونوں ممالک کے درمیان پاسپورٹ فری سفر کر سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی اور آذربائیجان کے شہری دونوں ممالک کے مابین براہ راست سفر کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈوں کا استعمال کریں گے اور ویزا کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزارتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریہ ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے مابین 10 دسمبر 2020 کو دستخط کیے گئے اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کو اپنے قومی شناختی کارڈوں کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی اور اس کا نفاذ یکم اپریل 2021 کو ہوجائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس قانون سے آذربائیجان کے ساتھ ہمارے پہلے سے موجود مضبوط تعلقات کو تقویت ملے گی جیسا کہ ایک قوم دو ریاستوں کے نعرے میں اظہار کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں