کراچی: آزاد معلومات (فریڈم آف انفارمیشن) کی ایک درخواست سے معلوم ہوا ہے کہ سوڈان پر برطانیہ کا 861 ملین یورو کے قرض میں سے 684 ملین صرف سود ہے۔
1984 میں جعفر محمد عن نمیری جب سوڈان کے صدر تھے تو ریاست نے اپنے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ناکام ہوگئی اور تب سے اب تک قرضوں کی ادائیگی کروانے کے لیے عوامی اخراجات کو کم کرنے سمیت متعدد معاشی بحران کو جنم دینے والے اقدامات نافذ کر رکھے ہیں۔
سوڈان جہاں جس نے دو سال پہلے ہی بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کی بنا پر ڈکٹیٹر عمر البشیر کی معزولی کا واقعہ پیش آیا تھا، اب ایک فوجی قیادت حکومت کررہی ہے. مظاہرے مستقل بنیادوں پر جاری ہیں اور متنازعہ حکومتی اقدامات سے ملک کی جمہوریت بحران کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔