ماہر اقتصادیات شوکت ترین نے حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے شرط کر رکھ دی۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نیب کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔
شوکت ترین نے کہا کہ مجھے پہلے بھی معاشی ٹیم میں شامل ہونےکی پیشکش ہوتی رہی جب تک کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا حکومتی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے کیسز پر فیصلے آچکے ہیں جن پر نیب اپیلیں دائر کرچکی ہے، نیب اپیلیں ختم ہونے پر معاشی ٹیم میں شامل ہونےکا سوچ سکتا ہوں۔
ماہر اقتصادایات شوکت ترین کو مشیر خزانہ یا معاون خصوصی خزانہ بنائے جانےکا امکان ہے۔