صدر عارف علوی کے بیٹے کا اپنے ڈینٹل کلینک کے لیے 25 لاکھ ڈالر اکٹھے کرنے کا ٹویٹ، بعد ازاں ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے رقوم والا حصہ حذف کردیا

0
131

کراچی (مدثر غفور) پاکستان میں حکمرانی، عہدے اور زاتی مفادات کیلئے نمبر لگائے ہوئے اشرافیاں کا کانفلیکٹ آف انٹرسٹ سب عہدوں کی مرہون منت ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما ‏اسد عمر نے تقریر میں کہا کو کراچی کو عمران خان نے صدر پاکستان اور گورنر سندھ دیا۔

صدر عارف علوی دندان ساز نے کراچی کو کچھ دیا ہو یا نہ دیا ہو لیکن اپنے ڈینٹل کلینک کے لیے 25 لاکھ ڈالر اکٹھے کرلیے۔ اس سے بڑا کانفیلکٹ آف انٹرسٹ کیا ہوگا۔ ایسے نہیں ملک تین سال میں مثبت سے منفی گروتھ تک پہنچا بلکہ سب اپنا مفاد دیکھتے ہیں۔

یہ ‏25 لاکھ نہیں بلکہ بقول صدر عارف علوی کے بیٹے ڈاکٹر عواب علوی نے ابتدائی طور پر انویسٹرز کیطرف سے 25 ملین ڈالر ‘پلیجز’ کیے گئے ہیں اور پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے رقوم والا حصہ حذف کردیا۔

سوال یہ ہے کہ کیا کسی بھی پاکستان کے بڑے ڈینٹل کلینک کے ساتھ انویسٹرز اتنی بڑی انویسٹمنٹ کریں گے؟۔ پاکستان میں کبھی بھی نہیں کیوں کہ پاکستانی روایت میں لوگ عہدوں کو دیکھ کر انویسٹ کرتے ہیں۔ ‎پچیس ملین ڈالر کا مطلب ڈھائی کروڑ بنتا ہے۔ یہ تقریباً ساڑھے چار سو (450) کروڑ بنتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں